Contributors

Tuesday, 2 April 2024

Neela Chakwal

31 مارچ 2021 آج سے 3 سال قبل آصف محمود شہید ہم سے بچھڑ گئے تیری

میں پوچھنے لگا ہوں سبب اپنے قتل کا
میں حد سے بڑھ گیا ہوں، مجھے مار دیجیے

کرتا ہوں اہل جبّہ و دستار سے سوال
گستاخ ہو گیا ہوں ، مجھے مار دیجیے

خوشبو سے میرا ربط ہے جگنو سے میرا کام
کتنا بھٹک گیا ہوں ، مجھے مار دیجیے

معلوم ہے مجھے کہ بڑا جرم ہے یہ کام
میں خواب دیکھتا ہوں ، مجھے مار دیجیے

زاہد یہ زہد و تقویٰ و پرہیز کی روش
میں خوب جانتا ہوں ، مجھے مار دیجیے

بے دین ہوں مگر ہیں زمانے میں جتنے دین
میں سب کو مانتا ہوں ، مجھے مار دیجیے

پھر اس کے بعد شہر میں ناچے گا ہُو کا شور
میں آخری صدا ہوں ، مجھے مار دیجیے

میں ٹھیک سوچتا ہوں، کوئی حد میرے لیے ؟
میں صاف دیکھتا ہوں ، مجھے مار دیجیے

یہ ظلم ہے کہ ظلم کو کہتا ہوں صاف ظلم
کیا ظلم کر رہا ہوں ، مجھے مار دیجیے

میں عشق ہوں، میں امن ہوں، میں علم ہوں، میں خواب
اک دردِ لادوا ہوں ، مجھے مار دیجیے

زندہ رہا تو کرتا رہُوں گا ہمیشہ پیار
میں صاف کہہ رہا ہوں، مجھے مار دیجیے

جو زخم بانٹتے ہیں انہیں زیست پہ ہے حق
میں پھول بانٹتا ہوں ، مجھے مار دیجیے

ہے امن شریعت تو محبت مرا جہاد
باغی بہت بڑا ہوں ، مجھے مار دیجیے

بارود کا نہیں مرا مسلک درود ہے
میں خیر مانگتا ہوں، مجھے مار دیجیے.

اللہ ربّ العزت کے حضور دعا گو ہوں کہ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی فضیلت سے اللہ پاک ہمارے پیارے بھائی چوہدری آصف محمود شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین
Neela Chakwal نیلہ چکوال

No comments:

Top Post from Neela's Blog

S S mota singh school nila /ghs neela

  گورمنٹ ہائی سکول نیلہ 1947(ایس ایس موتا سنگھ حالصاہائیر سکینڈری سکول نیلہ1916-1947)1 916 میں سردار موتا سنگھ نے نیلہ گاوں میں اس سکول کا...