Contributors

Friday, 30 June 2023

نیلہ کبڈی شو میچ

 چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے)  عید الضحٰی کے سلسلے میں ایک چیلنج کبڈی شو میچ "شاہ حسین کبڈی کلب چکوال" اور "جھاٹلہ کبڈی کلب تلہ گنگ" کے درمیان نیلہ کے مقام کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین عقیل احمد جاڑہ رئیس اعظم آف نیلہ تھے اس موقع پر چیئرمین محمد اکرم غازی آباد (واپڈا)، طارق مغل، ملک دانش، غلام صفدر، حافظ محمد اکرم دلہہ، میاں یاسر (پنجاب پولیس)، حاجی زمان نیلہ، بابو محمود اختر جاڑہ، طارق جاڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے اور چوہدری شیراز علی خان پٹواری آف کرسال محمد عامر خان کرسال (ایڈمن اپنا کرسال نیوز) اس کبڈی میچ کو دیکھنے کے لئے خاص طور پر تشریف لائے، اس کا انتظام چیف آرگنائزرز چوہدری عارف، میاں شیراز، میاں اسجد، میاں امین کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس کی سرپرستی، سرپرست اعلی چوہدری رضوان، استاد چوہدری عامر سعید، چوہدری زیبی اقلال، صدر نعمان مغل، چوہدری عاصم نذیر، چوہدری ارشد بلیال کر رہںے تھے،

مہمان گرامی جب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گراؤنڈ میں پہنچے تو ڈھول کی تھاپ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ان پر نوٹوں کی بارش کی گئی اور انہیں پنڈال تک پہنچایا گیا،

"شاہ حسین کبڈی کلب چکوال" کی سرپرستی کیپٹن خاور زمان کسر، کوچ استاد محمد ریاض لاجی، اونر سردار اعجاز احمد خان، سرپرست اعلی چوہدری تنویر حیدر مغل نے کی اور "جھاٹلہ کبڈی کلب تلہ گنگ" کی سرپرستی کیپٹن ملک ربعیان جھاٹلہ، کوچ فوجی فدا حسین جھاٹلہ، اونر ملک وسیم جھاٹلہ، سرپرست اعلی ملک سلمان جھاٹلہ کر رہںے تھے،

آج کا یہ کبڈی میچ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد "جھاٹلہ کبڈی کلب تلہ گنگ" نے "شاہ حسین کبڈی کلب چکوال" کو 31 اکتیس پوائنٹس کے مقابلے میں 40 چالیس پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا، اس کبڈی میچ میں ریفری کے فرائض چوہدری تنویر حیدر مغل نے سرانجام دیںے، آل پاکستان اناؤنسر ملک مقصود اعوان لشکریال نے اپنے خوبصورت انداز میں کمنٹری کی اور ہزاروں کی تعداد میں شائقین کبڈی نے اس میچ کو دیکھا اور اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی، 

اس بڑے کبڈی میچ سے پہلے ایک چھوٹا ٹاکرا "پتالیاں کبڈی کلب" اور "نیلہ کبڈی کلب" کے درمیان ہںوا جو "نیلہ کبڈی کلب" نے 15 پندرہ پوائنٹس کے مقابلے میں 30 تیس پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا،

کبڈی میچز کے اختتام پر مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے رنر اپ اور ونر اپ کبڈی ٹیمز کو ٹرافیز اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیز اور نقد انعامات دیںے گئے، مین آف دی میچ ایوارڈ جاپھی شہاب الدین اور ساہںی صادق لیٹی کو دیا گیا، چئیرمین عقیل احمد جاڑہ نے انتظامیہ کو تیس ہزار روپے نقد انعام دیا اور کبڈی میچز کے انعقاد پرمبارک باد پیش کی، اس خوبصورت تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کبڈی کے کئی سینئر کھلاڑی بھی موجود تھے،

 

آخر میں ہم زبردست اور شاندار کبڈی میچز منعقد کروانے پر ان کبڈی میچز کے آرگنائزرز چوہدری عارف، میاں شیراز، میاں اسجد، میاں امین، اہلیان  نیلہ اور انتظامیہ کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج کے یہ کبڈی میچز جیتنے پر "جھاٹلہ کبڈی کلب تلہ گنگ" اور "نیلہ کبڈی کلب چکوال" ان کبڈی ٹییمز کے تمام کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

No comments:

Top Post from Neela's Blog

S S mota singh school nila /ghs neela

  گورمنٹ ہائی سکول نیلہ 1947(ایس ایس موتا سنگھ حالصاہائیر سکینڈری سکول نیلہ1916-1947)1 916 میں سردار موتا سنگھ نے نیلہ گاوں میں اس سکول کا...