Contributors

Tuesday 27 November 2018

Chakwali halwa


#چکوال کی مشہور سوغات "حلوہ" دنیا بھر میں مشہور ہے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پہ پکایا جانا والا چکوالی حلوہ اپنے ذائقے اور ماہر کاریگروں کی خاص تیاری کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے،چکوالی اسے جہاں خود پسند کرتے ہیں وہیں اپنے پیاروں کو تحفے کے طور پر بھی بھیجتے ہیں. چکوال کی تاریخ صدیوں پرانی ہے،اس شہر کی روایات آج بھی زندہ ہیں،چکوالی حلوہ نہ صرف چکوال کی سوغات ہے بلکہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اس سوغات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور چکوالی حلوے کے ذائقے میں بھی مذید چاشنی آئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسے نہ صرف چکوال میں بسنے والے بلکہ دیگر شہروں اور ملکوں کے لوگ بھی بے حد پسند کرتے ہیں. اشیاء: سوجی 100گرام چینی 250گرام دودھ لیٹر گھی 250ملی لیٹر بالائی 100گرام کھویا 100گرام بادام گری 25گرام پستہ 40گرام زعفران پسا ہوا آدھی چٹکی سبز الائچی چار عدد کیوڑا ایک چمچہ ترکیب: سوجی کو دودھ میں اچھی طرح سے حل کر لیجئے۔ بالائی اور کھویا پھینٹ کران کو بھی دودھ میں حل کر لیجئے۔ پھر زعفران ڈال کر ملا لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑا ئیے۔ سبز الائچیاں ڈال کر بھونئے اب چینی ڈال دیجئے اور اتنی دیر چمچہ چلا کر پکاتے رہیے کہ بادامی رنگ کی ہو جائے ۔ اب اس میں دودھ کا حل شدہ مرکب ڈال دیجئے۔ اور برابر چمچہ چلاتے رہیے۔ جب چینی کا پانی خشک ہوجائے۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔ دودھ خشک ہو جائے اور گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ تک ڈھکا رہنے دیجئے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے اوپر پستہ اور بادام باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ سوجی اور دودھ کا مزے دار چکوالی حلوہ تیار ہے۔

No comments:

Top Post from Neela's Blog

S S mota singh school nila /ghs neela

  گورمنٹ ہائی سکول نیلہ 1947(ایس ایس موتا سنگھ حالصاہائیر سکینڈری سکول نیلہ1916-1947)1 916 میں سردار موتا سنگھ نے نیلہ گاوں میں اس سکول کا...